تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقےفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقے
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی کی صحت پر پوری جماعت کو تشویش ہے، ان کا علاج قائم میڈیکل بورڈ کی نگرانی اور ان کے اہل خانہ و ذاتی معالجین کے اطمینان کے مطابق ہونا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے پوری پارٹی کو تشویش ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کا علاج قائم میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور ذاتی معالجین کو ان کے علاج کے حوالے سے مطمئن کیا جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس تشویش کا باعث ہیں، اس لیے ان کی صحت کے بارے میں مستند میڈیکل رپورٹس سامنے آنی چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں مکمل علاج کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کے اہل خانہ اور معالجین کو علاج کے طریقہ کار پر اطمینان ہو۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران بھی سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی درخواست کی گئی تھی۔

نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ نئے صوبے آئینی ترمیم کے بغیر قائم نہیں کیے جاسکتے اور ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ نئے صوبوں کے قیام کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔ اسی طرح صوبوں کی حدود میں تبدیلی کے لیے بھی آئینی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ انتہائی حساس ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیے بغیر اس معاملے کو آگے بڑھانا مناسب نہیں ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف اپنا مؤقف دے گی۔ مجوزہ ترمیم پر پارٹی کی سیاسی اور قانونی کمیٹیاں مشاورت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن اتحاد سے بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں طے کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ محسن نقوی کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ نئے صوبوں کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہیں محسن نقوی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے مقاصد کے بارے میں بھی آگاہی نہیں ہے۔

عدلیہ میں اصلاحات اور 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے کی عدلیہ سے بھی مطمئن نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت تھی، کیونکہ سابقہ عدالتی نظام میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سب سے زیادہ سزائیں سنائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی جانب سے عدالتوں کو دربار بنانے کا رویہ بھی درست نہیں تھا، عدلیہ میں اصلاحات ضروری تھیں، تاہم 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کی جانے والی اصلاحات درست نہیں تھیں۔

بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد تحریک انصاف سے اس کی مخصوص نشستیں چھین لی گئیں، حالانکہ یہ نشستیں پارٹی کو ملنی چاہئیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہے کہ مخصوص نشستیں اسے ملنی چاہئیں تھیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ اگر کسی معاملے پر تحفظات ہیں تو متعلقہ حکومت کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ گورنر راج سے متعلق آئندہ ایک سے دو ماہ میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ناسور ہے اور دہشت گرد قوم اور ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملک میں کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہیے۔