ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ نئی امریکی کانگریس کی ترجیحات میں ایران جنگ کا خاتمہ سرفہرست ہوگا۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ نئی امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرنا ان کی جماعت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے نے ایران جنگ کو غیر ذمہ دارانہ اور مہنگی جنگ قرار دیا اور کہا کہ ڈیموکریٹس اس جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے امریکا میں پیٹرول، خوراک اور ڈیزل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس سے عام امریکی شہری براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی محصولات کی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان محصولات کے نتیجے میں عام امریکی شہریوں کے سالانہ اخراجات میں ہزاروں ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی امریکی عوام کی جانب سے مطلوب جرات مندانہ، نمایاں اور بامعنی تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔






