تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقےفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقے
دنیا

پاکستان اور قطر کی ثالثی جاری ہے، امریکی بحری ناکہ بندی کے خلاف تمام وسائل استعمال کریں گے، ایران

امریکی بحری ناکہ بندی

ایران نے کہا ہے کہ تہران کی شرائط تسلیم کیے جانے کی صورت میں آبنائے ہرمز 2 گھنٹوں میں بحال کی جا سکتی ہے، امریکی بحری ناکہ بندی کے خلاف تمام دستیاب اقدامات استعمال کریں گے۔

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور وہاں بحری آمدورفت معمول پر لانے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا تہران کی جانب سے پیش کردہ شرائط پوری کردے تو ایران بہت تیزی سے اس سلسلے میں عملی اقدامات کرسکتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور دوسری جانب سے متعلقہ شرائط پوری کیے جانے کی صورت میں ایران بھی جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران اپنے مقاصد اور ایرانی عوام کے حقوق سے بخوبی آگاہ ہے اور ان حقوق کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چین اور روس کے ساتھ ایران کے سفارتی رابطے مسلسل جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران نے چین کے شہر شینزن میں گزشتہ ہفتے ہونے والی سربراہی ملاقات سے پہلے اور اس کے بعد بھی ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا۔

اسماعیل بقائی نے چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اچھا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان رابطوں میں خطے میں امریکی اقدامات پر تنقید اور موجودہ عالمی نظام اور عالمی قوانین سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل بقائی نے واشنگٹن کی جانب سے ایران کو دی جانے والی تازہ دھمکیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام تقریباً روزانہ اپنی نام نہاد کامیابیوں کے دعوے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھمکیوں سے ایرانی عوام اپنے وطن اور قومی وقار کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ اس طرح کے اقدامات ایران کے عزم کو مزید مضبوط اور قومی اتحاد کو مستحکم کرتے ہیں۔

ایران نے امریکا کی جانب سے جاری بحری ناکہ بندی کے خلاف بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران امریکی بحری ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل اور ذرائع استعمال کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقتصادی اور بحری ناکہ بندی درحقیقت فوجی جارحیت کی ایک شکل ہے۔ امریکا جس انداز میں بحری ناکہ بندی کی بات کر رہا ہے، وہ بھی فوجی جارحیت کے زمرے میں آتی ہے۔

اسماعیل بقائی نے بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے طاقت کے استعمال سے متعلق ایرانی مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قانون کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری ذرائع استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق فیصلے ایران کی اعلیٰ ترین قیادت کرتی ہے اور بحری ناکہ بندی سے نکلنے کے لیے سفارتی اور دفاعی دونوں سطحوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حالات کے مطابق عملی کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی ایرانی حکام ہی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر کئی ماہ سے عائد پابندیاں اور اس سے پہلے کی پابندیاں ایک جیسی نہیں ہیں، کیونکہ موجودہ پابندیاں امریکا اور اسرائیل کی فوجی جارحیت کا تسلسل ہیں اور عالمی قانون کے منشور کی شق 4 کی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی بھی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بالخصوص اور قطر مسلسل سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا اور اس نے دوسرے فریق کے حقوق کو تسلیم نہیں کیا۔ سفارت کاری دراصل دونوں فریقوں کے مؤقف کے درمیان منصفانہ تبادلے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر موجودہ حالات پر تشویش رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں اور سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔