تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقےفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقے
پاکستان

محسن نقوی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، امن و امان اور نئے صوبوں پر گفتگو

محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سمیت نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور میں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام عوامی سہولت، بہتر طرز حکمرانی اور ملکی مستقبل سے جڑا ہوا ہے، تاہم انتظامی یونٹس کو مضبوط اور با اختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز عام لوگ ہیں اور اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو کل عوام معاف نہیں کریں گے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی اور قیام امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔