تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقےفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقے
پاکستان

شہری سندھ میں دوبارہ لسانی بنیادوں پر خون خرابہ نہیں ہونے دیں گے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں اپنا فیصلہ سنائے گا، پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جدوجہد ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے حق میں کراچی اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں اپنا فیصلہ سنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے اور آئین پاکستان کی خود ساختہ چیمپئن پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے آئین میں 27 ترامیم کروا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق بجٹ کے پہلے دن ہی مالی طور پر لاچار ہو جاتا ہے جبکہ چاروں طاقتور اور بااختیار صوبے ہزاروں ارب روپے سالانہ وصول کرنے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے گریزاں ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 16 سال میں وفاق سے 22 ہزار ارب روپے ملنے کے باوجود کراچی سے کشمور تک دھول اڑ رہی ہے، اندرون سندھ سینکڑوں ماؤں کی بیٹیاں اغوا ہو جاتی ہیں اور معصوم بچے ایڈز میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے، جبکہ روزانہ کھلے مین ہولز میں گر کر، ڈمپروں کے نیچے آ کر اور موبائل فون چھننے پر قوم کے بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، مگر نہ کسی کی غیرت جاگتی ہے اور نہ کوئی ریلی نکالی جاتی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کی تحریک عام انتخابات یا نشستوں کے حصول کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی بقا اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی سنجیدہ جدوجہد ہے اور ہم تمام جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن اور ہوش مندی سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو خود کانٹا چبھنے کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے، وہ نئے صوبوں کے قیام پر سندھ کے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد پاکستان کے معاشی حب کراچی کو را کے تسلط سے آزاد کروایا ہے اور اب دوبارہ بھائی کو بھائی سے نہیں لڑنے دیں گے، ہمارے ہوتے ہوئے لسانی بنیادوں پر شہری سندھ میں خون خرابہ کروانے کے خواہشمندوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماضی میں لسانی تفریق کو بنیاد بنا کر خون خرابے کے ذریعے اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جاتی تھی۔ تمام زبانیں بولنے والوں خصوصاً ہمارے سندھی بھائی بہنوں کی جان، مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہم پر واجب ہے۔