تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
پاکستان

جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے اور موکلوں سے چلایا جا رہا تھا، مریم نواز

مریم نواز کا جادو ٹونے سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب انہوں نے وزارتِ اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہیں جو پنجاب ملا، وہاں جادو ٹونے، جھاڑ پھونک اور موکلوں کے ذریعے صوبہ چلایا جا رہا تھا، تاہم گزشتہ ایک ہزار دنوں میں صوبے میں نمایاں کام کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور اب صوبے میں روزانہ ہزاروں ٹن کوڑا اٹھانے کے بعد اسے ضائع کرنے کے بجائے توانائی اور آمدن کا ذریعہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ کوڑے سے بائیو گیس تیار کی جائے اور وہ آئندہ ایک ہزار دنوں میں اس منصوبے کو عملی شکل دیں گی۔

ستھرا پنجاب منصوبے کی کامیابی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ غیر معمولی کامیابی حاصل کرچکا ہے اور صوبے کے ہر شہر میں تقریباً 2 لاکھ اہلکار صفائی کے انتظامات انجام دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی کامیابی کے بعد ستھرا آزاد کشمیر کے نام سے صفائی کا منصوبہ شروع کیا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی ستھرا پنجاب کی طرز پر صاف ستھرا خیبرپختونخوا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔

ان کے مطابق پنجاب اب صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ کوڑے کو توانائی میں تبدیل کرکے معاشی فائدہ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی اور آئندہ ایک ہزار دنوں میں بھی کام کی رفتار برقرار رکھی جائے گی۔

نوجوانوں کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کی محنت اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ویڈیوز شوق سے دیکھتی ہیں اور خصوصاً جب نوجوان لیپ ٹاپس کی اَن باکسنگ کرتے ہیں تو انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو اپنے بچوں کی محنت، نتائج اور کامیابیوں کو سراہنے کے ساتھ انہیں سلام پیش کرتا ہے اور گارڈ آف آنر بھی دیتا ہے۔