تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
پاکستان

وفاقی وزراء ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل بند کریں، وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس

Exclusive

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کے تمام ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزراء کی توجہ عوامی خدمت، ملکی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام پر مرکوز رہنی چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ہے اور حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح اور سفارتی محاذ پر بھی اللہ تعالیٰ نے متعدد اہم کامیابیوں سے نوازا ہے۔

بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے، اس لیے وفاقی کابینہ کے ارکان کے درمیان معاملات افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے۔ کابینہ کے ارکان اچھا کام کر رہے ہیں، اس لیے ان کی توجہ صرف عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی پر رہنی چاہیے۔

صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے اور مثبت بات چیت کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور تمام حکومتی نمائندوں کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔