تازہ ترین
زمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیازمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا
پاکستان

کراچی: سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی کا منصوبہ مکمل، 15 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، مرتضیٰ وہاب

Exclusive
سخی حسن اسٹریٹ بحالی منصوبہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، جس کے تحت سڑک کی تعمیر و بحالی، نکاسی آب اور سیوریج نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق سخی حسن اسٹریٹ کی 2 ہزار 900 فٹ طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ اس راستے پر نکاسی آب کا نظام بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے ضلع وسطی کے شہریوں کو بہتر سفری اور بنیادی شہری سہولیات میسر آئیں گی۔

میئر کراچی نے گفتگو کے دوران ماضی میں کیے گئے ترقیاتی وعدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے پہلے بڑے بڑے وعدے اور اعلانات کیے، لیکن بدقسمتی سے منافقانہ طرزِ عمل اختیار کرنے والوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے احتساب کے عمل سے متعلق بتایا کہ اس کے دو حصے ہیں، مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ انہیں روکنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صرف افسران کے خلاف کارروائی کرنا کافی نہیں بلکہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے کو بھی روکنا ضروری ہے۔