کراچی میں چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت روکنے اور شہریوں کو ان کی قیمتی اشیا واپس دلانے کے لیے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن (کمیڈا) بھی متحرک ہوگئی۔
پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے گزشتہ چار ماہ کے دوران 400 سے زائد موبائل فونز ریکور کرلیے گئے، جن کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز ان کے اصل مالکان تک پہنچانے کا عمل شروع کردیا ہے۔
چار ماہ میں 400 سے زائد موبائل فونز کی بازیابی
صدر کمیڈا منہاج گلفام کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے گزشتہ چار ماہ کے دوران 400 سے زائد چوری اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد یہ موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔
35 سے 40 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز شہریوں کو واپس کیے جاچکے
منہاج گلفام کے مطابق کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن اب تک مجموعی طور پر 35 سے 40 کروڑ روپے مالیت کے ریکور شدہ موبائل فونز شہریوں کے حوالے کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی بازیابی کے ساتھ متاثرہ شہریوں کو ان کی قیمتی اشیا واپس دلانا ہے۔
کمیڈا کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے موبائل فونز کی بازیابی اور انہیں قانونی طریقہ کار کے مطابق اصل مالکان تک پہنچانے کا عمل جاری ہے۔






