تازہ ترین
سیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںپاکستان میں 2 نومبر تک انٹرنیٹ سست رہنے کا خدشہ، پی ٹی سی ایل نے اہم اعلان کردیاسیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںپاکستان میں 2 نومبر تک انٹرنیٹ سست رہنے کا خدشہ، پی ٹی سی ایل نے اہم اعلان کردیا
موسم

لاہور ایک بار پھر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا

آلودہ

آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھ کر 297 ہو گیا ہے، جس سے شہر ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

لاہور ایک بار پھر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔ آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھ کر 297 تک پہنچ گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال برقرار ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ کر 605 ریکارڈ کی گئی۔

سی ای آر پی آفس میں ایئر کوالٹی انڈیکس 553 اور برکی روڈ پیراگون میں 372 تک جا پہنچا۔ کینٹونمنٹ اور ایئر واچ پاکستان ریجن میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں کینٹونمنٹ میں اے کیو آئی 355 اور ایئر واچ میں 348 ریکارڈ کیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور بیدیاں روڈ پر بھی فضا شدید آلودہ ہے؛ اے بلاک ماڈل ٹاؤن کا اے کیو آئی 279، ڈی ایچ اے فیز 5 بی بلاک کا 268 اور بیدیاں روڈ کا 238 تک ریکارڈ کیا گیا۔

اسموگ کی خطرناک لہر کے پیش نظر شہریوں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے بھی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔