تازہ ترین
عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین، پاک فوج نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر نیا نغمہ جاری کردیاخیبرپختونخوا میں 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن میں مکملصحت کارڈ پلس پروگرام؛ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور اقتدار کی ایک اور واردات سے پردہ فاشپورٹ قاسم کے قریب پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہفولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہداتسردیوں میں گیزر کا بل کم کرنے کے آسان طریقے، توانائی بچانے کے لیے مفید احتیاطی تدابیرعزم اور قربانیوں کو خراج تحسین، پاک فوج نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر نیا نغمہ جاری کردیاخیبرپختونخوا میں 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن میں مکملصحت کارڈ پلس پروگرام؛ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور اقتدار کی ایک اور واردات سے پردہ فاشپورٹ قاسم کے قریب پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہفولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہداتسردیوں میں گیزر کا بل کم کرنے کے آسان طریقے، توانائی بچانے کے لیے مفید احتیاطی تدابیر
موسم

کراچی میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کردی

فضائی آلودگی

کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار میں اضافے کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس 167 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں دن کے وقت شدید گرمی اور رات کو ٹھنڈی ہواؤں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی کا فضائی معیار ایک بار پھر شدید متاثر ہوا ہے اور شہر کی فضا کو آلودہ قرار دے دیا گیا ہے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 167 ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں باریک آلودہ ذرات کی مقدار عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق گاڑیوں کا دھواں، کچرا جلانا اور جگہ جگہ جاری تعمیراتی کام کراچی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی بڑی وجوہات ہیں۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور نکلتے وقت ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب شہر میں موسمی تبدیلیاں بھی جاری ہیں، جہاں راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہو گئی ہیں جبکہ دن میں بدستور گرمی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج رات کا درجہ حرارت 22.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے اور شمالی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع صاف رہے گا اور آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔