امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اس جنگ کا آغاز کرنے کا خود ذمہ دار ہے، انہوں نے سابقہ عارضی جنگ بندی کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔
مسسیسیپی کے علاقے کورنتھ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن قانون ساز کے اس دعوے کی تایید کی کہ ہم نے ایران کے خلاف جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے ہمارے خلاف جنگ شروع کی تھی۔
ٹرمپ نے عسکری مہم کے معاشی اثرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کے لیے پوری طرح تیار تھے کیونکہ ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا اور یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے۔
سابقہ جنگ بندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس جنگ بندی کو کبھی پسند نہیں کرتے تھے کیونکہ ہم اچھے بننا چاہتے تھے لیکن یہ صرف وقت کا ضیاع تھا۔
ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران نے ایسے میزائل تیار کر لیے ہیں، جو یورپ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکی شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔






