تازہ ترین
سندھ کے سرکاری کالجز کی لیبز میں آلات کی کمی، نئے پریکٹیکل جرنلز پر عمل درآمد مشکلفولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہداتسردیوں میں گیزر کا بل کم کرنے کے آسان طریقے، توانائی بچانے کے لیے مفید احتیاطی تدابیرلاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوگئیپیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف، وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کو ملاقات کی دعوت دے دیکراچی میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کردیسندھ کے سرکاری کالجز کی لیبز میں آلات کی کمی، نئے پریکٹیکل جرنلز پر عمل درآمد مشکلفولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہداتسردیوں میں گیزر کا بل کم کرنے کے آسان طریقے، توانائی بچانے کے لیے مفید احتیاطی تدابیرلاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوگئیپیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف، وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کو ملاقات کی دعوت دے دیکراچی میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کردی
دنیا

یمنی سرکاری افواج کا 382 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ

382 حوثی

یمن کی سرکاری افواج کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپو سمیت مختلف کارروائیوں میں 382 حوثی کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا گیا ہے۔

یمن کی سرکاری افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے بتایا کہ طوفانِ یمن آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف ایک ہزار 276 کارروائیاں کرتے ہوئے 382 حوثی کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا گیا ہے۔

ان کارروائیوں کے دوران 140 فوجی گاڑیاں اور بھاری ہتھیار تباہ یا ناقابل استعمال بنا دی گئیں ہیں، جبکہ کئی اسلحہ ڈپو بھی خاکستر کر دیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائیاں تعز، الجوف، مآرب، البیضا اور جنوبی محاذوں پر حوثی کمانڈ سینٹرز اور رسد کی لائنوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں۔ ان حملوں کی وجہ سے حوثیوں کو کمک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے۔