سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ مملکت کے مشرقی صوبے کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی سول دفاع نے مشرقی خطے اور خرج کے علاقے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ابتدائی انتباہات جاری کرنے کے بعد خطرے کے ٹل جانے کا اعلان کیا اور شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی۔
سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے مملکت کے مشرقی صوبے کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ بھی بتایا کہ جنوبی سعودی عرب کی جانب بھیجے جانے والے مزید 4 ڈرونز کو بھی فضا میں کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ اس حملے کا ہدف کیا تھا اور نہ ہی جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیلات فراہم کی گئیں۔






