تازہ ترین
دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں 13 سال میں کتنے اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں؟ وزیراعظم کا پی ٹی آئی سے سوالبالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے گپتا انتقال کرگئےسعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیآزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پھر منظرِعام پرافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، 12 صوبوں میں 19 حملےکراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئیکراچی؛ سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیروں کی ایک ہفتے کے دوران پُراسرار اموات، پولیس کی تحقیقات شروعبلڈ پریشر بڑھنے سے پریشان ہیں؟ واک کے لیے روزانہ اتنا وقت ضرور نکالیںدل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں 13 سال میں کتنے اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں؟ وزیراعظم کا پی ٹی آئی سے سوالبالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے گپتا انتقال کرگئےسعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیآزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پھر منظرِعام پرافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، 12 صوبوں میں 19 حملےکراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئیکراچی؛ سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیروں کی ایک ہفتے کے دوران پُراسرار اموات، پولیس کی تحقیقات شروعبلڈ پریشر بڑھنے سے پریشان ہیں؟ واک کے لیے روزانہ اتنا وقت ضرور نکالیں
دنیا

نیتن یاہو اقتدار بچانے کے لیے دوبارہ انتخابات کروانا چاہتے ہیں، اسرائیلی عرب رہنما

نیتن یاہو

اسرائیلی عرب رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے ملک میں ایک بار پھر نئے انتخابات کروانا چاہتے ہیں، جسے اپوزیشن جماعتیں روک سکتی ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نیسیت میں عرب لسٹ کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ احمد طبی نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کے لیے ایک بار پھر نئے انتخابات کا انعقاد کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ یشار پارٹی کے رہنما گادی آئزنکوٹ کی قیادت میں ایک متبادل حکومت تشکیل دے کر نیتن یاہو کے اس خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیں۔

احمد طبی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو فی الحال نگراں حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں اور وہ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک اور جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے بعد وہ ملک میں قبل از وقت نئے انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے فوری طور پر حکمت عملی طے کرے اور نیتن یاہو کو اپنے ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے ملک کو جنگ میں دھکیلنے کا موقع نہ دے۔