تازہ ترین
پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیںپاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیں
دنیا

امریکا نے ایران جنگ ختم کروانے کے لیے چین سے مدد مانگ لی، امریکی پیغام تہران تک پہنچا دیا گیا

امریکا چین ایران مذاکرات

واشنگٹن (جی ٹی وی نیوز اردو): امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرانے کے لیے چین سے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی ہے، جبکہ بیجنگ نے امریکی پیغام تہران تک پہنچا دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین سے رابطہ کیا اور ایران کے معاملے میں مدد طلب کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کی قیادت کررہے ہیں۔ وینس نے گزشتہ ماہ ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی کو خط بھی ارسال کیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایرانی قیادت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کا جائزہ لے رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ستمبر میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران بھی ایران کے معاملے پر مدد مانگی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کررہا ہے اور معاملات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے معاملے پر بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح شکست دی ہے اور آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ سے سات ماہ کے دوران امریکا نے اپنا کوئی فوجی نہیں کھویا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے۔ ان کے مطابق کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا، لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔