واشنگٹن (جی ٹی وی نیوز اردو): امریکا نے کینیڈا میں قائم آٹھ مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں نے ایرانی حکومت کو مالیاتی سہولت فراہم کی اور ایران میں رقوم کی منتقلی کے ساتھ انہیں بیرون ملک بھیجنے میں کردار ادا کیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں رجسٹرڈ یہ کمپنیاں ایرانی ریال اور دیگر کرنسیوں کے عوض ڈیجیٹل اثاثوں کا تبادلہ کرتی تھیں۔
امریکی حکام کے مطابق ان سرگرمیوں کے ذریعے ایرانی حکومت کو مالیاتی خدمات فراہم کی جارہی تھیں۔
ایرانی حکومت کے مالیاتی سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کو ایرانی حکومت کے مالیاتی سہولت کاروں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جاسکتا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی پابندیوں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو پابندیوں سے بچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
امریکی اقدام کے تحت کینیڈا میں قائم آٹھ کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں کی مالیاتی سرگرمیاں ایران سے متعلق رقوم کی منتقلی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے سے جڑی ہوئی تھیں۔






