تازہ ترین
پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیںپاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیں
دنیا

صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوچکا، ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ کا 3 ٹریلین ڈالر نقصان کا دعویٰ

واشنگٹن (جی ٹی وی نیوز اردو): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

کینیڈی اسپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بیلٹ پر موجود نہیں تھے، اگر ہوتے تو ان کی جماعت انتخابات میں کامیاب ہوجاتی۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایران کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔

ایران جنگ پر ٹرمپ کے مثبت نتائج کے دعوے

اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کررہا ہے اور معاملات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے معاملے پر امریکا کو بہت اچھے نتائج مل رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح شکست دی ہے اور آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ سے سات ماہ کے دوران امریکا نے اپنا کوئی فوجی نہیں کھویا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے۔

اسٹیفن ملر نئے چیف آف اسٹاف ہوں گے

امریکی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسٹیفن ملر 9 نومبر سے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے چیف آف اسٹاف ہوں گے۔ ٹرمپ کے مطابق موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر ان کے قابلِ اعتماد مشیروں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوزی وائلز عہدہ چھوڑ کر ان کی سیاسی ٹیم میں شامل ہوں گی۔