تازہ ترین
پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیںپاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیں
دنیا

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کی تیاری، ایران جنگ کے فیصلے اور اخراجات بھی ڈیموکریٹس کے نشانے پر

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات

واشنگٹن (جی ٹی وی نیوز اردو): امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات اور کانگریسی نگرانی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کے مطابق ڈیموکریٹس حکومتی اخراجات، انتظامی بدنظمی، بدعنوانی کے الزامات اور اہم پالیسی فیصلوں کا جائزہ لینے کے لیے مربوط حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹ ارکان کے درمیان تحقیقات کے دائرہ کار اور طریقہ کار پر رابطے جاری ہیں۔ پارٹی مختلف کانگریسی کمیٹیوں کے ذریعے سماعتیں کرنے، حکومتی پالیسیوں کی جانچ پڑتال اور انتظامیہ سے اہم معاملات پر جواب طلب کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

ڈیموکریٹس کا منصوبہ الگ الگ معاملات پر سوالات اٹھانے تک محدود نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور فیصلوں کو مسلسل کانگریسی نگرانی میں لانا ہے۔ اس مقصد کے لیے سینیٹ کے ارکان ایوانِ نمائندگان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات کو مربوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایران جنگ تحقیقات کی اہم ترجیح

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی ابتدائی تحقیقات میں ایران جنگ کو خصوصی اہمیت حاصل ہونے کا امکان ہے۔ امریکی فوجی کارروائیوں کے فیصلوں، جنگ کے اخراجات، انتظامیہ کی حکمت عملی اور کانگریس کو فراہم کی گئی معلومات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

ڈیموکریٹس ایران جنگ کے حوالے سے وار پاورز قرارداد پر فوری ووٹنگ کرانے کے خواہاں ہیں۔ اس قرارداد کا مقصد صدر کے جنگی اختیارات پر کانگریس کے کردار کو مؤثر بنانا ہے۔

اس معاملے پر سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں حکومتی پالیسی کے خلاف سوالات اٹھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ مجوزہ تحقیقات کے ذریعے انتظامیہ کے فیصلوں اور جنگ سے متعلق معلومات کی فراہمی کو بھی جانچا جاسکتا ہے۔