تازہ ترین
پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیںپاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیں
دنیا

امریکا اور ایران میں معاہدہ نہ ہونے کی خبر غلط ہے، دونوں فریق اب بھی کوششیں کررہے ہیں؛ قطر

امریکا ایران معاہدہ

دوحہ (جی ٹی وی نیوز اردو): امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے سے متعلق سامنے آنے والی خبر کو قطری میڈیا آفس نے غلط قرار دے دیا ہے۔

قطری میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جبکہ دونوں فریق اب بھی معاہدے کے لیے کام کررہے ہیں۔

قطری میڈیا آفس نے وضاحت میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

بیان کے مطابق قطری ثالث دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

یہ وضاحت قطری وزیراعظم کے بیان کے بعد سامنے آئی، جس کے حوالے سے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی کوششیں ناکام ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

قطری میڈیا آفس نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعظم کے بیان کا درست مفہوم پیش نہیں کیا گیا۔

دفتر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں بدستور جاری ہیں۔

قطر امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور سفارتی کوششوں میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔

قطری میڈیا آفس کے تازہ بیان سے واضح کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل ختم نہیں ہوا اور فریقین کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔