تازہ ترین
واٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیںوزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارواٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیںوزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہار
کاروبار

گرین پاکستان انیشییٹیو کے تحت ڈیجیٹل زراعت کے فروغ کیلئے لِمز اور عسکری بینک میں معاہدہ

گرین پاکستان انیشییٹیو

گرین پاکستان انیشییٹیو کے تحت ملک میں ڈیجیٹل زراعت کی فروغ کیلئے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور عسکری بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور عسکری بینک کے درمیان معاہدے کے تحت ملک بھر کے کسانوں کو جدید ڈیجیٹل زرعی سہولیات اور مالی معاونت تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔

معاہدے کی رو سے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’کسان کی پہچان‘‘ عسکری بینک کو کسانوں کے ڈیجیٹل پروفائلز اور ان کی زمینوں کا جیو ریفرنسڈ ریکارڈ فراہم کرے گا۔

اس نظام کے تحت سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور جی پی ایس کے ذریعے کھیتوں کی درست نقشہ بندی اور فصلوں کی صحت سے متعلق بروقت معلومات دستیاب ہوں گی۔

اس جدید ڈیجیٹل نظام سے زرعی قرضوں کی مؤثر نگرانی، ممکنہ خطرات کی پیشگی نشاندہی اور ان کے تدارک کے انتظامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ کسانوں کو جدید زرعی مشاورت، فصلوں کی صورتحال اور منڈیوں کی تازہ ترین قیمتوں تک بھی براہ راست ڈیجیٹل رسائی حاصل ہو سکے گی۔