محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ شہر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ طحہ احمد نے شاہراہ فیصل پر ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی درخواست دے رکھی ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبر کو سندھ ترقی پسند پارٹی نے بھی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، جس نے جلسے کی درخواست گزشتہ ماہ دی تھی جبکہ ایم کیو ایم کی درخواست 3 روز قبل موصول ہوئی تھی۔






