کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل میمن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آصف خان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک مخلص، وفادار اور متحرک ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ آصف خان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے سیاسی اور تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی مرحوم آصف خان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔






