تازہ ترین
پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰ
دنیا

ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپ

ایرانی میزائل یورپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں، جو یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی عدم موجودگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مار اے لاگو سے امریکی فوجی اہلکاروں کے ساتھ تھینکس گیونگ کال کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے مشرق وسطیٰ میں مستقبل کے امریکی تعلقات کے حوالے سے ان کے وژن کے بارے میں پوچھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت موجود ہے، ہم تک پہنچنے کی نہیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ علاقائی استحکام کے بغیر ایران اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف جوہری حملے کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے، وہ مشرق وسطیٰ میں امن ہے۔

ایرانی رہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں جان چکے ہیں اور سچ کہیں تو وہ پاگل ہیں، اسی لیے ہم انہیں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو خطے کے ممالک کی حمایت اس وقت تک جاری رکھنے کی ضرورت ہے جب تک کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے لیے خود کافی مضبوط نہ ہو جائیں۔