تازہ ترین
پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰ
دنیا

امریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیر

تھینکس گیونگ

امریکا میں تھینکس گیونگ طوفان نے تباہی مچادی، مڈویسٹ، شمال مشرق اور مغربی ساحل پر سیلاب، تیز ہواؤں، بجلی کی بندش اور پروازوں میں بڑے پیمانے پر تاخیر و منسوخی کا سامنا ہے۔

مڈویسٹ اور شمال مشرق کو شدید بارش اور تیز ہواؤں جبکہ مغرب کو اپنی اونچی لہروں سے متاثر کرنے والے ایک بڑے تھینکس گیونگ طوفان نے پورے امریکا میں بڑے پیمانے پر خلل پیدا کر دیا ہے۔

ایک طاقتور طوفان نے مشرقی امریکا کو نشانہ بنایا، جس سے 70 میل فی گھنٹہ تک کی تباہ کن ہوائیں، موسلا دھار بارش اور ساحلی علاقوں میں بڑا سیلاب آیا۔

نیو جرسی کے گورنر مکی شیریل نے ایمرجنسی کی حالت نافذ کر دی کیونکہ جرسی شور کے ساتھ کئی کمیونٹیز میں وسیع سیلاب دیکھا گیا۔

نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے بھی نیو یارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے لیے ایمرجنسی کی حالت کا اعلان کیا اور نیو یارک سٹی میں سالانہ میسیز تھینکس گیونگ پریڈ کے منتظمین نے تقریب مؤخر کر دی۔

شدید ہواؤں کے باعث میری لینڈ میں پل بند کر دیے گئے اور ڈیلاویئر میں ساحلوں پر لہریں ٹکراتی رہیں جبکہ پانی بورڈ واک تک پہنچ گیا۔

میری لینڈ میں بجلی کی وقفے وقفے سے بندش کے باعث تقریباً 2 ملین صارفین سے کہا گیا کہ وہ پانی صرف ضروری استعمال کے لیے استعمال کریں۔

نیشنل واٹر پریڈکشن سروس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں تھینکس گیونگ کے موقع پر سمندری لہروں کا پانی چڑھ آیا اور ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے رن وے بھیگ گئے۔

پورے امریکا میں شدید موسم مغربی ساحل کی جانب بھی بڑھ رہا ہے، جہاں نیشنل ویدر سروس نے بحرالکاہل کے طوفانوں کے سلسلے سے خبردار کیا ہے، جن سے بارش، پہاڑوں پر برفباری اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

اس ہفتے 80 ملین سے زائد امریکیوں کے سفر کرنے کی توقع تھی۔ ٹریکنگ سائٹ فلائٹ اوئیر کے مطابق امریکا میں جمعرات کو 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ امریکا کے اندر یا باہر جانے والی مزید بائیس سو پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ پیشگوئی کی گئی بارش اور ہوا کے باعث پورے ہفتے تاخیر ممکن ہے۔ دریں اثنا جمعرات کی رات تقریباً ایک ملین گھر بجلی سے محروم رہے، جن میں پنسلوانیا، میری لینڈ اور ورجینیا سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستیں تھیں۔