تازہ ترین
پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰ
دنیا

یوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰ

کویت پر ڈرون

ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سابق مشیر پروفیسر مرندی نے کویت پر ڈرون حملے کا الزام یوکرین پر عائد کردیا ہے۔

ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سابق مشیر نے یوکرین پر الزام لگایا کہ اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کے لیے کویت میں مہلک ڈرون حملے کی منصوبہ بندی کی۔

کویتی اور اطالوی حکام نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا، جس سے 2 اطالوی دفاعی ٹیکنیشنز ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوئے، جسے ایرانی سفارتخانے نے فالس فلیگ آپریشنز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس حملے کا مقصد خلیج فارس کے تنازع کو پھیلانا اور یورپ کو بحران میں گھسیٹنا ہے۔

پاکستان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوران مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے پروفیسر محمد مرندی نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی فورسز شمالی عراق اور شام سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں سرگرم ہیں۔

مرندی نے ایکس پر لکھا کہ ایران میں یہ وسیع تاثر پایا جاتا ہے کہ کویت پر حملہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جو ممکنہ طور پر یوکرینی حکومت نے کیا کیونکہ اس کے اہلکار اب شمالی عراق اور شام سمیت پورے خطے میں موجود ہیں۔

ایران انٹرنیشنل کے مطابق فارس نے ایک سکیورٹی ذریعے کا حوالہ بھی دیا، جس نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی اہلکاروں نے عراق کے کردستان خطے سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں ہزاروں ڈرونز اور دیگر بغیر پائلٹ طیارے تعینات کیے ہیں۔