بھارت کے معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی سیفٹی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دے دیا گیا ہے، نمونوں میں مضر صحت کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارت میں عوامی صحت کے تحفظ میں حکومتی غفلت نے شہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ عالمی جریدے سی این اے کے مطابق بھارت کے معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی سیفٹی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گوا میں بسلیری کے پلانٹ سے حاصل کردہ پانی کے نمونے میں برومیٹ کی مقدار مقررہ حد سے تجاوز کر گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ بھارتی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کے دوسرے ٹیسٹ میں بسلیری کے پانی میں ایک اور ممکنہ مضر صحت کیمیکل کی موجودگی سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بسلیری کے پانی میں برومیٹ کی مقدار 12 مائیکروگرام فی لیٹر پائی گئی، جبکہ مقررہ حد 10 مائیکروگرام فی لیٹر ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ماہرین نے ٹیسٹ میں پائے جانے والے مضر صحت کیمیکل کو سرطان کے ممکنہ خطرے کا سبب قرار دیا ہے۔
حکومتی سیفٹی ٹیسٹ کے سنگین نتائج نے بھارت کی تقریباً 3.6 ارب ڈالر مالیت کی مارکیٹ میں صارفین کی صحت سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔






