تازہ ترین
پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسپی ٹی اے کی موبائل اور کمپیوٹر صارفین کیلئے اہم ہدایات جاریبھارت میں معروف منرل واٹر برانڈ بسلیری کا پانی حکومتی ٹیسٹ میں غیر معیاری قرارفلسطینی پرچم لہرانے پر جارجیا میں فٹ بال میچ کے دوران مداحوں اور پولیس میں جھڑپیںایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جوہری تباہی کا خدشہ ہے، ٹرمپامریکا میں تھینکس گیونگ طوفان سے سیلاب، بجلی بندش اور پروازوں میں تاخیرحکومت کا پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہیوکرین نے ٹرمپ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کیلئے کویت پر ڈرون حملہ کیا، پروفیسر مرندی کا دعویٰ
دنیا

برطانیہ نے روسی خطرے کے باعث عسکری تیاریاں تیز کردیں، ہزاروں سابق فوجی اہلکاروں سے بھی رابطہ

فوجی اہلکاروں

برطانیہ روس اور دیگر خطرات کے پیش نظر اپنی فوجی تیاریوں کو مضبوط کر رہا ہے، جس کے تحت سابق فوجی اہلکاروں سے رابطہ اور فوجی اڈوں کا تحفظ بڑھایا جا رہا ہے۔

برطانیہ روس سے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان اپنی فوجی تیاریوں کو مضبوط کر رہا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع ویس اسٹریٹنگ نے تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع نے سابق فوجی اہلکاروں کو خط لکھے ہیں تاکہ ان کے رابطے کی معلومات اور فوجی مہارتوں کی تصدیق کی جا سکے اور ملک کسی قومی ہنگامی صورت حال یا ممکنہ تنازع کے لیے تیار رہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق رائل ایئر فورس بھی ممکنہ ڈرون حملوں کے خلاف دفاع مضبوط کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پورے یورپ میں روس سے منسلک مبینہ تخریب کاری بڑے جانی نقصان کے واقعے کا سبب بن سکتی ہے۔

تھنک ٹینک کے مطابق ستمبر 2026 تک کے ایک سال کے دوران تخریب کاری کے واقعات میں 16 فیصد اضافہ ہوا، جن میں سے آدھے سے زیادہ واقعات جرمنی اور پولینڈ میں پیش آئے اور محققین نے خبردار کیا کہ کسی بڑے حملے سے جوابی کارروائی کے مطالبات اٹھ سکتے ہیں اور یورپی حکومتوں میں تقسیم پیدا ہو سکتی ہے۔

ویس اسٹریٹنگ نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک چوکس رہے، خوفزدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور خطرے کا ماحول حالیہ برسوں میں بگڑا ہے اور افسوس کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

اسٹریٹنگ نے کہا کہ حکومت کو اپنے اسٹریٹجک ریزرو کا تازہ ریکارڈ درکار تھا تاکہ سابق فوجی اہلکاروں کو کسی ملکی آفت یا بیرون ملک تنازع سے نمٹنے کے لیے طلب کیا جا سکے۔

انہوں نے پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی دراندازی، پورے یورپ میں روس کی سرپرستی میں مبینہ تخریب کاری اور برطانوی فوجی اڈوں کو ایران سے منسلک خطرات کا حوالہ دیا۔

برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطرے کے ماحول کے خلاف حکومت کو ان خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا کیونکہ ہم جتنے زیادہ تیار ہوں گے، کسی تنازع یا جنگ میں پھنسنے کا امکان اتنا ہی کم ہوگا، جو ان کا اور اس حکومت کا ہدف ہے۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ برطانیہ کی تیاری کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک ڈیفنس ریویو کی سفارشات پر عمل کرنے کی مہم کے تحت ہزاروں سابق فوجی اہلکاروں سے رابطہ کیا جارہا ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر دفاع کے لیے ان کی مہارت اور تجربے کی مدد مل سکے۔

ٹیلی گراف کے مطابق یہ سرد جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کی وزارت دفاع نے فوجی مشقوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر ریزرو اہلکاروں سے رابطہ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 5 اور وزارت دفاع نے مبینہ طور پر یوکرین کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے والی برطانوی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ روسی تخریب کار انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ٹائمز کے مطابق رائل ایئر فورس فوجی اڈوں پر سکیورٹی مضبوط کر رہی ہے اور محفوظ طیارہ شیلٹرز اور اینٹی ڈرون نیٹنگ لگا رہی ہے تاکہ لڑاکا طیاروں کا تحفظ کیا جا سکے۔