باڑہ: سیکیورٹی فورسز نے باڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری کو 3 دیگر خوارجین سمیت ہلاک کردیا۔
خمیم عرف راؤف خیبری نے چند روز قبل باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کی تھی، جس کے بعد وہ سیکیورٹی اداروں کی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا خوارجی راؤف خیبری سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے باڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران راؤف خیبری سمیت 4 خوارجین کو ہلاک کردیا۔
علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنۃ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔






