ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمنوں کی پابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے دباؤ کے مقابلے میں مل کر کام کریں۔
ایک نئی شہری ٹرین لائن کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ ایران ترقی کرے، لیکن ہمیں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھنا ہوگا، ہاتھ ملانا ہوں گے اور ملکی طاقت و عوام کی شرکت پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور بڑھوتری کے راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دشمنوں نے پابندیوں اور جنگ کے ذریعے ملک کے لیے مشکل حالات پیدا کیے، تاہم ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنا جاری رکھا ہے۔






