سندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر رومانیہ سے ایک اور جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا، جس سے آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
سندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر ایک اور جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
رومانیہ سے آنے والا جہاز ایم وی یانگ ژی الفا کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو روزانہ 5 ہزار ٹن گندم اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ فلور ملز کو بھی پورٹ سے براہِ راست درآمدی گندم اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔
کراچی کی تمام فلور ملز کو درآمدی گندم کی 5 ہزار بوریاں فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ خوراک سندھ نے درآمدی گندم کے آٹے کا ایکس مل نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کیا ہے اور فلور ملز کو سرکاری گندم کا آٹا مقررہ نرخ پر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






