تازہ ترین
جمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیانجمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیان
کاروبار

پاکستان نے چین کو ایل پی جی پلانٹ اور جدید اسٹوریج سہولیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

ایل پی جی

پاکستان نے نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے چین کو اہم منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایل پی جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے چین کو منصوبہ پیش کرتے ہوئے کراچی میں ایل پی جی پلانٹ اور جدید اسٹوریج سہولیات قائم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نئی ایل پی جی پالیسی بھی چینی حکام کے ساتھ شیئر کر دی، جبکہ چینی سرمایہ کاروں سے مشاورت کے بعد منصوبے میں ممکنہ سرمایہ کاری سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ پاکستان کی اسٹریٹجک ضرورت قرار دیا گیا ، جبکہ ایل پی جی کی فراہمی کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان نے چین کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے سمیت پیٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانا اور سپلائی چین مستحکم کرنا ہے۔