رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 22 فیصد اضافے کے ساتھ 936 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سالانہ 22 فیصد اضافے کے ساتھ 936 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ لسٹڈ کمپنیوں کے 18 فیصد مجموعی منافع کے مقابلے میں مالی سال 2027 کے پہلے 4 ماہ میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔
غیر ملکی ملکیتی کمپنیوں کے منافع میں 26 فیصد جبکہ مالی سال 2027 کے پہلے 4 ماہ میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایس ای سی پی نے مالی سال 26 میں ایک ہزار 35 جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 352 فارن لنک کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔
رواں مالی سال گوگل، علی بابا اور ترک پیٹرولیم کی پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں توسیع جبکہ ویون کمپنی کی سرمایہ کاری بھی دوگنی ہو گئی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری میں ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خاطر خواہ دلچسپی بھی دیکھنے میں آئی۔
عالمی مائننگ کمپنیوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی کے باعث نومبر میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران 13 معاہدے طے پائے۔ عالمی کمپنیوں میں امریکا کی ایوان ہوا اٹلانٹک، کینیڈا کی بیرک اور چین کی من میٹلز شامل ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 26 کے دوران 20 سال بعد سب سے زیادہ 11 توسیعی آئی پی اوز سامنے آئے۔ جولائی تا اکتوبر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ وصولیاں 1.1 ارب ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس 2.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
پاکستان کے 250 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈ کو 5 گنا سے زائد اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کو دگنی طلب ملی۔ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ایس اینڈ پی میں بی، موڈیز میں بی تھری اور فچ میں بی مائنس مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ برقرار رہی۔
پاکستانی روپیہ گزشتہ 2 سال سے اپنی قدر برقرار رکھتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد مستحکم ہوا۔
حالیہ اعداد و شمار حکومت کے معاشی استحکام کے تحفظ، توانائی کے اخراجات میں کمی اور برآمدات و روزگار کے فروغ کا واضح ثبوت ہیں۔






