تازہ ترین
جمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیانجمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیان
پاکستان

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطل

بلدیاتی انتخابات

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے شیڈول معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں جسٹس عمیر مجید ملک نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی۔

عدالتی حکمِ امتناع کے بعد الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا، جس سے الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیئے کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ آپ نے حل نہیں کیا، جبکہ بیرسٹر عادل عزیز قاضی نے کہا کہ ایک وارڈ میں صرف دو ووٹرز ہیں اس کا الیکشن کیسے ہوگا۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے کہا کہ 2015 کے قانون کے مطابق آپ کو حلقہ بندیاں کرنی ہیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے تفصیلی آرڈر پاس کر دیا ہے اور وجوہات بھی دی ہیں۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے کہا کہ آپ کچھ پروسیڈنگ کرتے تو کوئی اپیل فائل کرتا، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہم نے پروسیڈنگز کی ہیں اور 6 بار یہ ایکسرسائز کر چکے ہیں۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے کہا کہ ہمیں ابھی پتا نہیں پارلیمنٹ اس پر کیا کرتی ہے، آپ کو مطمئن کرنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا پراسس مکمل ہو گیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس سے پہلے ہمارے پاس کئی درخواستیں آئی ہیں اور درخواست گزار کہتے ہیں، ہمیں پتا نہیں ہم کون سے وارڈ میں ہیں، 14 اکتوبر کا آپ کا آرڈر آیا ہے کہ حلقہ بندیاں مکمل ہو گئی ہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جو قانون موجود ہے، اس کے مطابق ہم نے حلقہ بندیاں کی ہیں۔