تازہ ترین
جمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیانجمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیان
پاکستان

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو ماحول کے تحفظ کے اقدامات پر ہانگ کانگ کے دورے کی دعوت

وزیرِ اعلیٰ

نوبیل سسٹینل ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے اعتراف میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورے کی دعوت دی ہے۔

نوبیل انعام دینے والے ادارے کے زیرِ انتظام چلنے والے نوبیل سسٹینل ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں ماحول کے تحفظ کے مجموعی اقدامات کے اعتراف میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے اور وہ 30 نومبر کو منعقد ہونے والے سالانہ میلے میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ جائیں گی۔

ادارے نے صوبہ پنجاب میں فضائی معیار بہتر بنانے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات پر مریم نواز شریف کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

گرین بسوں کے اجرا، زراعت میں جدید مشینری کی فراہمی، ماحولیاتی بہتری کے لیے پنجاب کے پی سی ون کا ایک فیصد مختص کرنے اور پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی سرکاری سطح پر خریداری پر پابندی کو ماحول کی بہتری کے بڑے اقدامات قرار دیا گیا ہے۔

ادارے نے پنجاب میں ریکارڈ مدت میں فضائی معیار بہتر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ماحولیاتی تحفظ کی فورس بنانے اور ڈیٹا کی بنیاد پر نگرانی کو سراہا، جبکہ پہلی کلائمٹ واچ، پاکستان کی پہلی گرین بلڈنگ کے قیام اور شجر کاری کے علاوہ جنگلات کو پہلی بار جی آئی ایس کور دینے کو بھی اہم قدم مانا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق مریم نواز شریف کے اقدامات سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد کمی آئی ہے، آگ کی پیشگی اطلاع کا جدید نظام کامیابی ہے۔

فارسٹ فورس اور وائلڈ لائف فورس کے علاوہ پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال، پنجاب بھر میں جانوروں کے علاج کے لیے موبائل اسپتال، عالمی اداروں کے ماہرین کی جانب سے جنگلی جانوروں کے مشاہدے، 10 زرافے منگوانے، سفاری پارک میں جراف کیفے بنانے اور پانی کو محفوظ بنانے و باکفایت استعمال کے اقدامات کو بھی سراہا گیا ہے۔