تازہ ترین
جمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیانجمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیان
دنیا

ٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹر

ایران جنگ

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے تھینکس گیونگ کے موقع پر اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کی ایران جنگ اور ٹیرف کو قرار دے دیا۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا الزام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ اور ٹیرف پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خاندانوں کو تھینکس گیونگ منانے کی تیاری کے دوران زیادہ اخراجات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھینکس گیونگ ویڈیو میں وان ہولن نے کہا کہ بہت سے امریکیوں کو قیمتوں میں اچانک اضافے کا شدید جھٹکا لگ رہا ہے اور قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

امریکن فارم بیورو فیڈریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تھینکس گیونگ ڈنر کی اوسط لاگت میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ٹرکی کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وان ہولن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے، یہ ایران میں ٹرمپ کی غیر قانونی جنگ کی وجہ سے ہے، جو ہماری تمام قیمتوں کو بڑھا رہی ہے۔ یہ ان کی ٹیرف جنگوں کی وجہ سے بھی ہے، جو قیمتوں کو مزید اوپر لے جا رہی ہیں۔

سینیٹر نے ٹرمپ اور ان کے امیر اتحادیوں پر الزام لگایا کہ وہ عام امریکیوں کو درپیش معاشی دباؤ سے محفوظ اور بے نیاز ہیں، جبکہ حالیہ امریکی انتخابات کے بعد سیاسی اقدام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم سب کے لیے عملی نتائج دینے کا وقت ہے۔