برطانوی ادارے دی گارڈین کا کہنا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف کا میانمار حکومت کو نسل کشی کا مرتکب قرار دینا اسرائیل کے خلاف مقدمے اور احتساب کے لیے پیشِ خیمہ بن سکتا ہے۔
عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کے خلاف فیصلہ دے کر نسل کشی پر ریاستوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی مثال قائم کر دی اور اگلی باری اسرائیل کی ہو سکتی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کو نسل کشی یعنی جرائم کے سب سے بڑے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
عالمی عدالتِ انصاف نے 2017 میں رخائن ریاست میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور بے دخلی پر میانمار حکومت کو مجرم ٹھہرایا۔
دی گارڈین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے ثبوت میں غزہ کے 90 فیصد بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور تقریباً 75 ہزار اموات شامل ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی نسل کُش پابندیوں کے باعث خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل متاثر ہونے پر 14 لاکھ فلسطینی غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل نے نہ صرف معصوم بچوں کا قتلِ عام کیا بلکہ اسپتالوں اور طبی مراکز پر بم برسائے اور ریسکیو اور امدادی عملے کو بھی فوجی کارروائیوں میں نشانہ بنایا۔
انسانی حقوق کے ماہر جیفری رابرٹسن کے مطابق میانمار کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف کا تاریخی فیصلہ اسرائیل کے احتساب کے لیے بھی اہم قانونی نظیر بن سکتا ہے۔






