تازہ ترین
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسوزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوس
دنیا

اسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہار

افغان

افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا سمیت جرمنی، فرانس اور اسپین نے افغان طالبان رجیم کو تسلیم نہ کرنے کے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔

افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیاں، دہشت گردوں کی سرپرستی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ملک کی سفارتی تنہائی کا موجب بن گئیں۔

افغانستان میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا نے افغان طالبان کو عالمی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا کے مطابق طالبان کے اقتدار پر قبضے کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔

ادارے کے مطابق افغان طالبان رجیم میں سرِعام سزائیں، خواتین کے خلاف کارروائیاں اور جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی پامالیوں کے نمایاں پہلو ہیں۔

دوسری جانب برلن فارن پالیسی فورم میں جرمن وزیر خارجہ نے دوٹوک اعلان کیا کہ جرمنی طالبان کو افغانستان کی جائز سیاسی اتھارٹی تسلیم نہیں کرتا۔

جرمن وزیر خارجہ یوہان ویڈفل کے مطابق افغان طالبان سے سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور رجیم سے جرمنی کے رابطے ہمسایہ ممالک کے ذریعے صرف قونصلر امور تک محدود ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی طالبان کے خواتین مخالف اقدامات کو صنفی امتیاز قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے رجیم کو تسلیم نہ کرنے کا دوٹوک مؤقف اپنایا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے مطابق طالبان سے فرانس کے تکنیکی نوعیت کے روابط کو ان کی حکومت کی باضابطہ تسلیم کیے جانے سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

اس سے قبل اسپین کے وزیر خارجہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ افغان خواتین کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے والے طالبان رجیم کو اسپین نہ تسلیم کرتا ہے اور نہ کبھی کرے گا۔