تازہ ترین
وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوسوزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارپیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان انتقال کرگئے، شرجیل میمن کا اظہار افسوس
پاکستان

کم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری، جبری اور قبل از وقت شادیوں کے خاتمے کے لیے قانون پر مؤثر عمل درآمد اور سماجی شعور کی بیداری پر زور دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری، جبری اور قبل از وقت شادیوں کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کم عمری اور جبری شادیاں بچوں کے بنیادی حقوق اور مساوی مواقع کی نفی ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کا بچپن، تعلیم اور مستقبل غربت، فرسودہ روایات اور سماجی دباؤ کی بھینٹ نہیں چڑھنے چاہئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بچوں، بالخصوص بچیوں کے حقوق، تعلیم اور خودمختاری کے تحفظ کو اپنی ترقی پسند سیاست کا محور بنایا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2013 میں تاریخی قانون سازی کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی اور سندھ چائلڈ میرجز ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کے تحت کم عمری کی شادی کی خلاف ورزی کو قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے قانون پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں، کیونکہ تعلیم کے فروغ اور سماجی شعور کی بیداری کے ذریعے کم عمری کی شادیوں کی اس نقصان دہ روایت کا خاتمہ ضروری ہے۔