تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
کاروبار

میپکو صارفین کے لیے اہم خبر، بجلی کے بل اب راست کے ذریعے جمع کروانے کی ہدایت

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے بجلی صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ اب صارفین پاکستان پوسٹ کے ڈاکخانوں کے بجائے راست (Raast) کے ذریعے اپنے بجلی کے بل ادا کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ (QR Code) اسکین کرکے راست کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔ اس طریقے سے صارفین کو ڈاکخانے جانے اور قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ اپنے موبائل فون کے ذریعے چند مراحل میں بل کی رقم ادا کرسکیں گے۔

میپکو کی جانب سے اس ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے کے ساتھ صارفین کے لیے انعامات حاصل کرنے کا موقع بھی دیا جارہا ہے۔ بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے راست کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین انعامی اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اب تک 9 خوش نصیب صارفین انعامات حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان پوسٹ کے ذریعے بل ادائیگی کب ختم ہوگی؟

میپکو صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی یہ بھی ہے کہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہوجائے گی۔ اس تاریخ کے بعد صارفین کو بل کی ادائیگی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔

اسی وجہ سے میپکو نے صارفین کو پہلے سے راست کے ذریعے ادائیگی کا طریقہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

راست کے ذریعے بجلی کا بل کیسے ادا کریں؟

صارفین اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ کو موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے اسکین کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد ادائیگی کی تفصیلات چیک کرکے راست کے ذریعے رقم منتقل کی جاسکتی ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر صارفین کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوتا ہے۔