تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
کاروبار

بجلی کے شعبے میں بدعنوانی اور زائد بلنگ کا انکشاف، قومی رسک اسسمنٹ رپورٹ جاری

قومی رسک اسسمنٹ

قومی احتساب بیورو کی تکنیکی معاونت سے تیار کردہ قومی رسک اسسمنٹ رپورٹ میں بجلی کے شعبے میں بدعنوانی، بے ضابطگیوں، زائد بلنگ اور کمزور احتساب کا انکشاف کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کی تکنیکی معاونت سے تیار کردہ بجلی کے شعبے میں بدعنوانی کے خطرات سے متعلق قومی رسک اسسمنٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیپرا اور پاور ڈویژن کے ناقص نگرانی کے نظام کے باعث بجلی صارفین زائد بلنگ اور بجلی چوری کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا بجلی کمپنیوں کے فراہم کردہ نامکمل اور غیر آڈٹ شدہ ڈیٹا پر انحصار کرنے لگا ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافی اخراجات اور کمپنیوں کی نااہلیاں شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2024 کے دوران 13 لاکھ صارفین کو 35 ارب روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بل جاری کیے گئے، جنہیں نیپرا نے جعلی اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

نیپرا کی تحقیقات میں تقریباً تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلوں میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں جبکہ بجلی کے زائد بلنگ کے 71 مقدمات ایک سال گزرنے کے باوجود قانونی کارروائی کے مراحل میں ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ نیپرا کے پاس ٹیرف کے تعین اور کمپنیوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے مطلوبہ تکنیکی ماہرین کی کمی ہے اور نیپرا کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور سزاؤں میں تاخیر سے بے ضابطگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا کی کارکردگی جانچنے کے لیے باقاعدہ آزادانہ آڈٹ کا کوئی نظام موجود نہیں جبکہ پاور ڈویژن بیک وقت پالیسی ساز اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا مالک ہونے کے باعث مفادات کے ٹکراؤ کا خدشہ ہے، پاور ڈویژن نے نیپرا کی بلنگ انکوائری کے بعض نتائج پر باضابطہ اعتراض بھی اٹھایا۔

بجلی کے شعبے میں اداروں کے اختیارات اور ذمہ داریوں کے تداخل کو احتساب میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں مستقل نظام کے بجائے عارضی مہمات تک محدود ہیں، 2022 سے 2024 کے دوران بجلی چوری کے 3 لاکھ 9 ہزار 757 مقدمات درج کیے گئے اور ایک لاکھ 29 ہزار 117 افراد گرفتار ہوئے تاہم ریکوری کی شرح صرف 57.81 فیصد رہی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مہم ختم ہوتے ہی غیر قانونی کنکشن دوبارہ بحال ہو جاتے ہیں اور بجلی چوری میں ملوث یا سہولت کاری کرنے والے عملے کے خلاف شاذونادر ہی کارروائی ہوتی ہے۔

رپورٹ میں گردشی قرضے، بجلی کے نقصانات اور کم ریکوری کو پورے پاور سیکٹر کے مشترکہ مسائل قرار دیتے ہوئے اصلاحات کے لیے نیپرا کی حقیقی خودمختاری، تکنیکی صلاحیت اور شفافیت کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں ریگولیٹری نگرانی کمزور کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔