تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
کاروبار

پاکستان اور چین کا سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

مشترکہ کمرشل ٹیم

علی پرویز ملک کی چینی سفیر سے ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ مشترکہ ٹیم منصوبوں پر پیش رفت اور سرمایہ کاری کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین نے پیٹرول کی درآمد، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل و نقل و حمل پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ہماری ترجیح بات چیت کو عملی منصوبوں اور صنعتی ترقی میں تبدیل کرنا ہے اور صدر شی جن پنگ کی ترجیحات پاک چین توانائی وژن کی عکاس ہیں۔

چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان کو خلائی مشن میں شرکت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد ذیشان علی کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔