تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
کاروبار

وفاقی حکومت کا پلاننگ کمیشن کو اقتصادی فیصلہ سازی کا مرکزی فورم بنانے کا فیصلہ

پلاننگ کمیشن

وفاقی حکومت نے پلاننگ کمیشن کو اقتصادی فیصلہ سازی کا مرکزی فورم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیشن کی تیسری مرتبہ تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

تنظیم نو کے تحت کمیشن 2 حصوں، پالیسی ونگ اور ترقی و تجزیاتی ونگ پر مشتمل ہوگا اور وزیراعظم شہباز شریف پلاننگ کمیشن کے دونوں نئے ونگز کے چیئرمین ہوں گے۔

حکومت نے وزیراعظم کی سربراہی میں 22 رکنی پالیسی ونگ قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے، جبکہ ترقی و تجزیاتی ونگ 16 ارکان پر مشتمل ہوگا اور وزیراعظم اس کے بھی چیئرمین ہوں گے۔

وزیراعظم کی عدم موجودگی میں نائب وزیراعظم پالیسی ونگ کی سربراہی کریں گے جبکہ وزیر منصوبہ بندی ترقی و تجزیاتی ونگ کے چیئرمین ہوں گے۔

نئے پالیسی ونگ کو اقتصادی پالیسی سازی اور وسائل کی تقسیم کا اختیار حاصل ہوگا اور پلاننگ کمیشن تمام اقتصادی پالیسیوں کے جائزے اور منظوری کا مرکزی فورم ہوگا۔

پلاننگ کمیشن سے منظوری کے بعد تمام اقتصادی فیصلے وفاقی کابینہ کو بھجوائے جائیں گے۔ نئے پالیسی ونگ کے پاس اقتصادی منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی اور احتساب کی ذمہ داری ہوگی اور یہ ونگ سرکاری ترقیاتی پروگرام کو اقتصادی ترجیحات سے ہم آہنگ کرے گا۔

پلاننگ کمیشن قومی اقتصادی منصوبوں، پالیسیوں اور حکمت عملیوں کا محافظ ہوگا اور وسائل کی تقسیم اور سرکاری سرمایہ کاری کی ترجیحات کا تعین کرے گا۔

دونوں نئے ونگز کے اجلاس ہر ماہ منعقد کیے جائیں گے، جن میں اقتصادی صورتحال کا تعین کیا جائے گا۔ اس سے قبل 2 مرتبہ اور موجودہ فیصلے سے پلاننگ کمیشن کی تیسری مرتبہ تنظیم نو ہوگی۔