تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
کاروبار

پاکستان کی مالدیپ کو ٹونا مچھلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت

مالدیپ

مالدیپ کے وزیر سیاحت نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں بحری تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مالدیپ کے وزیر سیاحت کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مالدیپ پاکستان کی ٹونا مچھلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کرے کیونکہ پاکستان نے پہلی بار ٹونا مچھلی کا 25 ہزار میٹرک ٹن کوٹہ حاصل کیا ہے اور پاکستان میں ٹونا مچھلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان اور مالدیپ طبی سیاحت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اعلیٰ سطح کا وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا، اس دورے سے قبل مشترکہ ورکنگ گروپ سفارشات مرتب کر رہا ہے۔