تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
تعلیم

نہم سے بارہویں جماعت تک سمارٹ سلیبس جاری، نصاب میں 30 فیصد تک کمی

پنجاب میں نہم سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے سمارٹ سلیبس مرحلہ وار جاری کردیا گیا ہے۔

 پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (پیکٹا) نے مختلف مضامین کے نصاب میں 25 سے 30 فیصد تک کمی کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو آئندہ سال ہونے والے بورڈ امتحانات کی تیاری میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

سمارٹ سلیبس کے اجرا کا عمل دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس جاری کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے بھی نیا نصاب سامنے آگیا ہے۔

پیکٹا کی جانب سے کمپیوٹر اور مسیحی طلباء کے لیے بھی سمارٹ سلیبس جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میٹرک ٹیک کے طلباء کے لیے بھی نیا سلیبس فراہم کیا گیا ہے۔ تاہم میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی ترجمتہ القرآن اور اخلاقیات کی کتابوں کا سمارٹ سلیبس تاحال جاری نہیں ہوسکا۔

حکام کے مطابق آئندہ سال ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات نئے سمارٹ سلیبس کے مطابق لیے جائیں گے۔ اس لیے طلباء کو امتحانات کی تیاری کرتے وقت جاری کردہ نصاب کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

پیکٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمارٹ سلیبس طلباء کی تعلیمی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد امتحانات کی تیاری کو آسان بنانا ہے۔ نصاب میں کمی کے ذریعے طلباء کو غیر ضروری تعلیمی بوجھ سے بچانے اور اہم موضوعات پر زیادہ توجہ دینے کا موقع ملے گا۔

ترجمان کے مطابق سمارٹ سلیبس سے طلباء کو امتحانات کی تیاری میں بہتر رہنمائی مل سکے گی۔ وہ کم وقت میں اہم نصابی مواد کو منظم انداز میں پڑھ سکیں گے۔ اس طرح بورڈ امتحانات کی تیاری کے دوران انہیں زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔