تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
انٹرٹینمنٹ

رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے، 007 فلم سیریز کے ساتویں اداکار ہوں گے

رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ

برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو جیمز بانڈ کے مشہور کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 007 فلمی سیریز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ ہوں گے۔

رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ساتویں اداکار ہوں گے۔ ان سے قبل ڈینیئل کریگ اس معروف جاسوسی فلمی سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، تاہم انہوں نے 2021 میں اس کردار کو الوداع کہہ دیا تھا۔ ان کی رخصتی کے بعد سے نئے جیمز بانڈ کے انتخاب کے حوالے سے شائقین اور فلمی حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پیٹنسن کے انتخاب کا اعلان ایک طویل عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اداکار ان پانچ ناموں کی مختصر فہرست میں شامل تھے جن میں سے نئے جیمز بانڈ کا انتخاب کیا جانا تھا۔ اس فہرست میں جوش اوکونر اور کالم ٹرنر کے نام بھی شامل تھے۔

40 سالہ رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فرنچائز کی 26ویں آفیشل فلم ہوگی اور ڈینیئل کریگ کے بعد نئے اداکار کے ساتھ سیریز کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

جیمز بانڈ فلمی سیریز دنیا کی کامیاب ترین فلمی فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے۔ اب تک اس کی فلمیں مجموعی طور پر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کا بزنس کر چکی ہیں، جس کے باعث یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمی سیریز میں پانچویں نمبر پر ہے۔

فلموں کی باکس آفس آمدنی کے علاوہ جیمز بانڈ سے متعلق مصنوعات کی فروخت، تشہیری سرگرمیوں اور مختلف کمپنیوں کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدوں سے بھی نمایاں آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ ان ذرائع سے ہونے والی مجموعی کمائی کا تخمینہ فلموں کی آمدنی سے کہیں زیادہ بتایا جاتا ہے۔