تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
انٹرٹینمنٹ

معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا

شازیہ خشک

نامور سندھی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اللہ اور اسلام کی خاطر کیا ہے۔

معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک، جو طویل عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں، نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سن 2018 سے ہی گلوکاری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہیں۔

اپنے مشہور گیت لال میری پت کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت پانے والی اور عالمی اسٹیجز سمیت مختلف مزارات پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی گلوکارہ نے گائیکی چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ معروف نعت خواں جنید جمشید کی وفات کے بعد ان پر ایک خاص کیفیت طاری ہوئی اور انہیں شدید صدمہ پہنچا، جس کے بعد انہوں نے اسی وقت موسیقی کا شعبہ ترک کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔

شازیہ خشک نے بتایا کہ اس فیصلے کے بعد انہوں نے آہستہ آہستہ خود میں ہمت پیدا کی اور باقاعدہ پردہ کرنا شروع کر دیا۔