تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
پاکستان

32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیا

انعام عرف نامو

سرگودھا میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس اپنے ساتھی فیصل سمیت ہلاک ہو گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سہیل اختر سکھیرا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل آفیسر محمد اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات کوٹ مومن کے علاقے میں اشتہاری مجرمان کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق ملزمان ایک ویگو گاڑی میں سوار تھے، جنہیں پولیس نے چک 12 جنوبی کے قریب ناکہ بندی پر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ مجرم انعام عرف نامو وینس اور اس کا ساتھی فیصل بڈھے کا ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ انعام وینس اجرتی قتل، اغوا برائے تاوان، کانسٹیبل کے اغوا، ڈکیتی، پولیس پر قاتلانہ حملوں اور دہشت گردی سمیت 32 سنگین مقدمات میں سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور چکوال پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ فیصل بڈھے کا انسپکٹر شاہد ہرل اور انسپکٹر عصر عباس پر قاتلانہ حملوں، قتل، دہشت گردی اور بھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ گینگ 2023 سے پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، چکوال، گجرات، جہلم اور آزاد کشمیر تک سرگرم تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس خطرناک گینگ کے 3 مرکزی ارکان سمیت کل 13 ارکان ہلاک جبکہ متعدد گرفتار ہو چکے ہیں۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر، ڈرون کیمرہ، دستی بم، جدید اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔