تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
پاکستان

کراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ایس ایل اے

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کے محکمے کے حکام کے مطابق کراچی میں وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی اور جنید علی عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے ایک تیار دیسی ساختہ بم اور ایک دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے کمانڈر دریا خان سے مسلسل رابطے میں تھے اور اسی کی ہدایت پر کراچی پہنچے تھے، جبکہ انہیں تنظیم کی جانب سے باقاعدہ عسکری تربیت بھی فراہم کی گئی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، رینجرز اور پولیس کے اہم دفاتر کی ریکی کر رکھی تھی اور وہ سندھ میں سیکیورٹی اداروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشن تھانے میں دھماکا خیز مواد اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی روشنی میں دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔