تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
پاکستان

نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمال

نئے صوبوں

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے، اس معاملے پر ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہاجروں کو اپنے دل بڑے کرنا ہوں گے اور تمام مذاہب و زبانیں بولنے والوں کو گلے لگانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھی ایک مظلوم قوم ہے اور ان کی جان، مال اور عزت کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے، جبکہ اندرون سندھ سمیت پاکستان بھر کے مظلوم عوام نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے کراچی والوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان آج ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑا ہے، جہاں ماضی کے خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا اور دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ترجیحات اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل اب ایک ہی صفحے پر آ گئے ہیں، جبکہ نئے صوبوں کے دشمن اس شہر اور صوبے کی لسانی اکائیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، لیکن اگر کوئی مہاجروں یا ان کے رہنماؤں کے لیے بدزبانی کرتا ہے، تب بھی ہمیں کسی صورت کسی قوم کو برا نہیں کہنا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھی قوم پرست خود سندھی قوم کے بھی دشمن ہیں، ورنہ سندھ کی کسی ایک یونین کونسل کی حالت تو بہتر ہوتی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ناعاقبت اندیش حکمران کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ شہریوں سے ٹیکس وصول کرتے ہیں لیکن مردم شماری میں انہیں صحیح گننے سے ڈرتے ہیں۔ ڈالے گئے ووٹوں کا 20 فیصد حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی پورے سندھ کی نمائندہ نہیں ہے۔